مسجد نبوی ﷺ کے اطراف شجرکاری،تقریباً 10 ہزار مربع میٹر رقبہ سرسبز بنا دیا گیا
مجموعی طور پر 5 ہزار 444 درخت اور پودے لگائے گئے، جبکہ 9 ہزار 930 مربع میٹر رقبے کو سبزہ زاروں میں تبدیل کیا گیا
مسجد نبوی ﷺ کے اطراف شجرکاری،تقریباً 10 ہزار مربع میٹر رقبہ سرسبز بنا دیا گیا
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے اطراف شجرکاری اور لینڈ اسکیپنگ کے منصوبے کے تحت تقریباً 10 ہزار مربع میٹر رقبے کو سبزہ زاروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس سے مقدس شہر کے مرکزی علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مدینہ منورہ میونسپلٹی نے شہری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مختلف مقامات پر درخت اور پودے لگائے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد علاقے کو سرسبز بنانے کے ساتھ اس کے قدرتی حسن اور ماحولیاتی اہمیت کو فروغ دینا ہے۔
میونسپلٹی کے مطابق اس منصوبے کے تحت شہر کے مرکزی علاقے میں مجموعی طور پر 5 ہزار 444 درخت اور پودے لگائے گئے، جبکہ 9 ہزار 930 مربع میٹر رقبے کو سبزہ زاروں میں تبدیل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے اطراف شجرکاری اور گرین بیلٹس کی تعمیر سے شہری منظرنامے میں بہتری آئی ہے۔ یہ علاقہ زائرین اور نمازیوں کی بڑی تعداد کی آمدورفت کے باعث خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
میونسپلٹی کے مطابق شجرکاری اور لینڈ اسکیپنگ کے منصوبے مدینہ منورہ کے مرکزی علاقے کو مزید خوبصورت اور سرسبز بنانے کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہیں۔ ان اقدامات سے شہری ماحول کی بہتری کے ساتھ علاقے کے تعمیراتی اور خدماتی ڈھانچے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔