ریاض ایئرپورٹ پرمتعدد طیارے جلنے کی ویڈیو 2017 کی نکلی

سوشل میڈیا پر طیاروں میں آگ لگنے کی پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعے سےجوڑ دیا گیا

October 9, 2026 · امت خاص, بام دنیا

سوشل میڈیا پر وائرل طیاروں میں آگ لگنے کی ویڈیو 2017 کی نکلی، جس کا تعلق جدہ ایئرپورٹ کے واقعے سے ہے۔ (فائل فوٹو)

سوشل میڈیا پر ریاض ایئرپورٹ پر متعدد طیاروں کے جلنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ یہ فوٹیج 2017 کی پرانی ہے اور اسے حالیہ واقعات سے جوڑ کر شیئر کیا جارہا ہے۔

فیکٹ چیک کے مطابق ویڈیو دراصل سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینٹیننس ایریا میں آگ لگنے کے واقعے کی ہے، نہ کہ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ریاض ایئرپورٹ پر متعدد طیاروں کے جلنے اور انصار اللہ کے حملے سے متعلق دعوؤں کے ساتھ شیئر کیا گیا، تاہم دستیاب معلومات کے مطابق یہ پرانی فوٹیج ہے جسے غلط سیاق و سباق میں پیش کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جدہ ایئرپورٹ کے مینٹیننس ایریا میں لگنے والی آگ سے متعلق ویڈیو کو حالیہ واقعے کے طور پر پھیلانے سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔

فیکٹ چیک کے مطابق 2017 کی اس ویڈیو کا ریاض ایئرپورٹ پر طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کے حالیہ دعوؤں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔