پاناما میں 7.6 شدت کا زلزلہ، کئی ممالک میں سونامی کا خدشہ
میکسیکو، ایل سلواڈور، ایکواڈور، پیرو، نکاراگوا، گوئٹے مالا اور کوسٹا ریکا کے ساحلی علاقوں کے لیے بھی انتباہ جاری
پاناما میں 7.6 شدت کا زلزلہ، کئی ممالک میں سونامی کا خدشہ
پاناما میں شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تشویش پیدا ہوگئی۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ پاناما سٹی اور دیگر علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے بعد متعدد ممالک کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی سے متعلق انتباہ جاری کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ امریکی سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق پاناما اور کولمبیا کے ساحلوں پر سونامی لہریں پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق میکسیکو، ایل سلواڈور، ایکواڈور، پیرو، نکاراگوا، گوئٹے مالا اور کوسٹا ریکا کے ساحلی علاقوں کے لیے بھی انتباہ جاری کیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔
حکام ممکنہ خطرات کے پیش نظر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان اور سونامی کے خطرے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔