پی ٹی آئی لانگ مارچ چارسدہ پہنچ گیا، صوابی میں حتمی لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، سہیل آفریدی
لانگ مارچ کے شرکا نے گزشتہ روز پشاور میں قیام کیا تھا، جس کے بعد قافلے نے چارسدہ کی جانب سفر شروع کیا۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ چارسدہ پہنچ گیا، صوابی میں حتمی لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، سہیل آفریدی(فوٹو سوشل میڈیا فیس بک)
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ چھٹے روز پشاور سے چارسدہ پہنچ گیا، جہاں کارکنوں کی جانب سے مارچ جاری رکھا گیا۔
راستے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ صوابی پہنچ کر لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس اعلان کے بعد مخالفین کی نیندیں اڑ جائیں گی۔
واضح رہے کہ لانگ مارچ کے شرکا نے گزشتہ روز پشاور میں قیام کیا تھا، جس کے بعد قافلے نے چارسدہ کی جانب سفر شروع کیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی مولانا فضل الرحمان کی مشاورت سے کی گئی۔
نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب سے اسد قیصر سے رابطہ کیا تھا اور انہیں لانگ مارچ کی رفتار کچھ کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔