تنوشری دتہ کا راکھی ساونت پر سنگین الزام،نانا پاٹیکر سے رقم لینے کا دعویٰ

ویڈیو میں الزام لگایا کہ راکھی ساونت نے ان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے سے دو روز قبل نانا پاٹیکر کے ممبئی میں واقع گھر سے دو سے ڈھائی لاکھ روپے نقد وصول کیے تھے۔

October 10, 2026 · بام دنیا
تنوشری دتہ کا راکھی ساونت پر سنگین الزام،نانا پاٹیکر سے رقم لینے کا دعویٰ

تنوشری دتہ کا راکھی ساونت پر سنگین الزام،نانا پاٹیکر سے رقم لینے کا دعویٰ

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 میں می ٹو مہم کے دوران انہیں بدنام کرنے کے لیے اداکار نانا پاٹیکر نے راکھی ساونت کو ڈھائی لاکھ روپے دیے تھے۔

تنوشری دتہ نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں الزام لگایا کہ راکھی ساونت نے ان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے سے دو روز قبل نانا پاٹیکر کے ممبئی میں واقع گھر سے دو سے ڈھائی لاکھ روپے نقد وصول کیے تھے۔

اداکارہ کے مطابق انہیں اس مبینہ لین دین کے بارے میں معلومات راکھی ساونت کی قریبی دوست راج شری مورے نے فراہم کی تھیں۔ تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔

تاحال راکھی ساونت اور راج شری مورے کی جانب سے تنوشری دتہ کے ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق بھی سامنے نہیں آئی۔