فضل الرحمان کی کوششیں ،گورنر راج سے پہلے حکومت کا خیبرپختونخوا کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ
مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ کرکے حکومتی پیشکش کے حوالے سے جواب دیں گے۔
فضل الرحمان کی کوششیں ،گورنر راج سے پہلے حکومت کا خیبرپختونخوا کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے قبل صوبائی حکومت کو مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اسی دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مذاکرات کے امکان پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ کرکے حکومتی پیشکش کے حوالے سے جواب دیں گے۔ ان رابطوں کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیے جانے کا امکان ہے۔