خیبر پختونخوا میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی انتظامیہ کی معاونت کے لیے ہوگی
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی انتظامیہ کی معاونت کے لیے ہوگی، فوج شہریوں کی جان کے تحفظ کےلیے تعینات کی جا رہی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کے جان و مال، سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی فوج کے ذمے ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر 2026ء کے ایمرجنسی کی مدت تک ہوگی، گورنر خیبرپختونخوا جی ایچ کیو سے مشاورت سے نفری کا تعین کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر دستوں کی تعداد طے کی جائے گی، پاک فوج کی تعیناتی سےمتعلق حکم نامہ آئندہ گزٹ آف پاکستان پارٹ ٹو میں شائع کیا جائے گا۔