ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کے لیے تباہ کن ہوگا، بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی

ایران پر ممکنہ زمینی حملے سے متعلق خبریں امریکی ذرائع ابلاغ کا پروپیگنڈا ہیں

October 14, 2026 · بام دنیا
ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کے لیے تباہ کن ہوگا، بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی

ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کے لیے تباہ کن ہوگا، بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر زمینی حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرے گا، کیونکہ ایسا کوئی بھی اقدام امریکی فوج کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضا نقدی کا کہنا تھا کہ ایران پر ممکنہ زمینی حملے سے متعلق خبریں امریکی ذرائع ابلاغ کا پروپیگنڈا ہیں۔ ان کے مطابق امریکا ایسے اقدام کے ممکنہ نتائج سے آگاہ ہے، اسی لیے وہ زمینی حملے سے گریز کرے گا۔

بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکی فوج نے ایران میں زمینی کارروائی کی تو بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے عراق اور افغانستان میں امریکی جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ان جنگوں پر کھربوں ڈالر خرچ کیے، لیکن بالآخر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے۔