امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک

وفاقی ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

October 14, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی ریاست وسکونسن کے علاقے ساوک کاؤنٹی میں دلخراش طیارہ حادثے میں ایک بچے سمیت تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق چھوٹا مسافر طیارہ پرواز کے دوران اچانک گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سکیورٹی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

وفاقی ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہیں۔