ریاض میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، گھر اور گاڑی کو نقصان
میزائل حوثی گروہ کی جانب سے داغا گیا تھا جسے فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کر دیا ، سول ڈیفینس
فائل فوٹو
ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بیلسٹک میزائل کو تباہ کیے جانے کے بعد اس کا ملبہ گرنے سے ایک شہری زخمی ہوگیا، جبکہ ایک گھر اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائل کے ٹکڑے گرنے سے شہری زخمی ہوا اور مالی نقصان بھی ہوا۔سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ میزائل کے ملبے سے ایک رہائشی مکان اور گاڑی متاثر ہوئے ہیں۔
سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدھ کو ریاض میں ایک بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک عرب شہری زخمی ہوا ہے۔ ان کے مطابق یہ میزائل حوثی گروہ کی جانب سے داغا گیا تھا جسے فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کر دیا۔