دیامر میں آج 3 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ، پیپلز پارٹی اور آئی پی پی کے امیدوار آمنے سامنے

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

November 15, 2026 · قومی
دیامر میں آج 3 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ، پیپلز پارٹی اور آئی پی پی کے امیدوار آمنے سامنے

دیامر میں آج 3 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ، پیپلز پارٹی اور آئی پی پی کے امیدوار آمنے سامنے

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 16 دیامر ٹو کے تین پولنگ اسٹیشنوں پر آج دوبارہ پولنگ جاری ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے عطاء اللہ شاہ اور استحکام پاکستان پارٹی کے سید امام مالک کے درمیان انتخابی مقابلہ ہو رہا ہے۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ تینوں پولنگ اسٹیشنوں پر مجموعی طور پر 2 ہزار 780 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، جبکہ پولنگ کا عمل پُرامن بنانے کے لیے پولیس اور جی بی اسکاؤٹس کے 400 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

الیکشن ٹربیونل نے سید امام مالک کی درخواست پر 6 نومبر کو تین پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔ درخواست گزار نے ان مراکز پر مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کو چیلنج کیا تھا، جس کے بعد عطاء اللہ شاہ کی اسمبلی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔

پوسٹل بیلٹس کی گنتی کے بعد عطاء اللہ شاہ 6 ہزار 618 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے، تاہم انہیں سید امام مالک پر صرف 13 ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔ اب تین پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ کے بعد حلقے کا انتخابی نتیجہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔