آئی ایس پی آر نے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں پر خصوصی نغمہ جاری کر دیا
نغمے میں ’’ہم شہداء ہیں، ہم غازی ہیں، اللہ اکبر‘‘ کے پُرجوش الفاظ کے ذریعے پولیس اہلکاروں کی بہادری، عزم اور ملک کے لیے خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں پر خصوصی نغمہ جاری کر دیا
پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین، آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمہ جاری کر دیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ملک کے دفاع اور امن و امان کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی نغمہ جاری کر دیا۔
نغمے میں ’’ہم شہداء ہیں، ہم غازی ہیں، اللہ اکبر‘‘ کے پُرجوش الفاظ کے ذریعے پولیس اہلکاروں کی بہادری، عزم اور ملک کے لیے خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں پولیس اہلکار امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اس خصوصی نغمے کے ذریعے قوم نے پولیس اہلکاروں کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جو قومی فخر کا باعث ہیں۔