’’تلواربرداروں کے سامنے قانون کی باتیں مت کرو‘‘،ایرانی وزیرخارجہ کاروبیو کوجواب
جو لوگ ماضی سے سبق نہیں سیکھتے وہ غلطیاں دُہراتے ہیں،عباس عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی امریکہ سے وطن واپس روانہ
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تلوار اٹھائے لوگوں کے سامنے قانون کی باتیں نہ کرو‘ یہ الفاظ رومی جنرل کے تھے۔
مارکو روبیو نے گزشتہ ہفتے عالمی فوجداری عدالت پر تنقید میں رومی جنرل کے الفاظ کاحوالہ دیا تھا۔ مارکونے عالمی فوجداری عدالت کو امریکیوں کے خلاف فیصلے دینے پر خبردار کیا تھا۔
ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ اسی رومی جنرل کو آخری فوجی مہم میں زیادہ فوجی ہونے کے باوجود عبرتناک شکست ہوئی، وہی جنرل میدان جنگ سے فرار ہوا تھا، بعد میں اسے قتل کر دیا گیا ۔عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جو لوگ ماضی سے سبق نہیں سیکھتے وہ غلطیاںہ دُہراتے ہیں۔دریں اثنا،ایرانی وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں ای سی او وزارتی اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزیرخارجہ کا کہناتھاکہ خطےکےممالک کی سرزمین، فضائی حدود، تنصیبات ایک دوسرےکے خلاف حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ امریکا نےجارحیت، دھمکیوں، ٹارگٹ کلنگ، معاشی دباؤ، ناکہ بندی کاراستہ اختیارکیا، امریکی اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کےچارٹرکی کھلی خلاف ورزی ہیں، خلیج فارس،آبنائےہرمزکی صورتحال امریکا، اسرائیل کی ایران کیخلاف جارحانہ پالیسیوں کانتیجہ ہے۔
عباس عراقچی کے مطابق ،ایران کے دفاعی اقدامات صرف جارحیت کرنے والوں کے اہداف اور فوجی اڈوں کےخلاف ہیں، ایران کےاقدامات کوپڑوسی ممالک کی حکومتوں یاعوام کےخلاف کارروائی نہ سمجھاجائے۔خطےمیں سلامتی کیلئے عدم جارحیت، علاقائی مکالمے پر مبنی مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے، ایران پرپابندیوں نے ایرانی عوام کے اپنے حقوق کے تحفظ کے عزم کو مضبوط کیا ہے، علاقائی توانائی کے تحفظ کےلیےقابل اعتماد، پائیدار نظام تشکیل دیناوقت کی ضرورت ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ تجارت،ٹرانسپورٹ،توانائی ای سی اوتعاون کے3 اہم اسٹریٹجک ستون ہونےچاہئیں،ای سی اوتجارتی معاہدےمیں اصلاحات کیلئے تکنیکی مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم کرتےہیں، ای سی او رکن ممالک نئے اورمؤثر تجارتی معاہدے کےلیے مذاکراتی عمل میں شامل ہوں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عباس عراقچی نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال انسانیت کےلیے شرمناک ہے، غزہ گزشتہ 3 سال سےمکمل نسل کشی کاسامنا کررہا ہے، غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کےلیےاسرائیلی ناکہ بندی ختم کرائی جائے، اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 10 ہزار فلسطینی قیدیوں کی حالت زارپربھی توجہ دینا ہوگی۔