سندھ ہائیکورٹ کا صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیشی کا حکم
چیف جسٹس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو سندھ پرزن اینڈ کریکشن سروسز رولز 2019 پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
سندھ ہائیکورٹ کا صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیشی کا حکم
ضلع گھوٹکی کی عدالت سے دو ملزمان کے فرار ہونے کے واقعے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی جیلوں میں قید ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایات جاری کردی ہیں اور سندھ پرزن اینڈ کریکشن سروسز رولز 2019 کے رول 670 پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اوباڑو کی عدالت سے دو ملزمان کے فرار ہونے کے واقعے پر سندھ ہائیکورٹ نے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔