سربیا کا MiG-29 لڑاکا جنگی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک
حادثہ دارالحکومت بلغراد کے شمال مغرب میں پیش آیا، وزارت دفاع نے تحقیقات شروع کرنے کی تصدیق کردی
سربیا کا MiG-29 لڑاکا جنگی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک
بلغراد: سربیا کا MiG-29 لڑاکا جنگی طیارہ دارالحکومت بلغراد کے شمال مغرب میں ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
سربیا کی وزارتِ دفاع کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ باتائنیتسا ایئربیس کی 204ویں ایوی ایشن بریگیڈ سے تعلق رکھتا تھا، جو بلغراد سے تقریباً 31 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع قصبے اسٹارا پازووا کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حادثے میں 53 سالہ پائلٹ میجر گوران بولائیچ ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سربیا اپنے پرانے MiG-29 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو 12 جدید فرانسیسی رافیل ایف 4 لڑاکا طیاروں سے تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جن کی ترسیل 2028 میں متوقع ہے۔