سعودی فوجی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعوی

میزائلوں کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ان کا ملبہ الشقیق کے علاقے میں گرا ،جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

November 20, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض: سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے جیزان علاقے میں یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔

اتحاد کے مطابق میزائلوں کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ان کا ملبہ الشقیق کے علاقے میں گرا۔ اس سے قبل حوثیوں نے کہا تھا کہ وہ الشقیق میں واقع ایک بجلی گھر کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سعودی قیادت والے اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

تاحال کسی جانی نقصان، مالی نقصان یا بجلی گھر کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔