پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکساں تعطیلات اور سالانہ کلینڈر کا نفاذ زیر غور

لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش، کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں، عدالت سے منظوری متوقع

November 21, 2026 · قومی
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکساں تعطیلات اور سالانہ کلینڈر کا نفاذ زیر غور

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکساں تعطیلات اور سالانہ کلینڈر کا نفاذ زیر غور

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے یکساں سالانہ تعطیلات کے شیڈول اور جامع تعلیمی کلینڈر کی تشکیل سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی۔ عدالت کے حکم پر تشکیل دی جانے والی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرتے ہوئے تعطیلات کے شیڈول اور تعلیمی کلینڈر کو حتمی شکل دے دی ہے۔

عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووকেট جنرل مدثر حسین ملک نے جسٹس جاوید اقبال وینس کے روبرو رپورٹ پیش کی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں نظامِ تعلیم کو بہتر بنانا اور چھٹیوں کے اوقات کار میں موجود تضات کو ختم کرنا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد معاملے پر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔