ملائیشیا کا یکم جنوری 2027 سے بھارتی شہریوں کیلیے ویزا فری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ
سفارتی ناکامی، بھارتی پاسپورٹ کی قدر میں کمی، متعدد ممالک کی سخت ویزا پالیسیاں
ملائیشیا کا یکم جنوری 2027 سے بھارتی شہریوں کیلیے ویزا فری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ
ملائیشیا نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا کے بغیر ملک میں داخلے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے ہوگا۔
ملائیشیا کے محکمہ امیگریشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد بھارتی شہریوں کے لیے ملائیشیا میں داخلے کی غرض سے ویزا، پاسپورٹ اور دیگر تمام متعلقہ شرائط کو پورا کرنا لازمی قرار دیا جائے گا، اور اس استثنائی سہولت کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس اور انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق مودی سرکار کی ناکام سفارتی پالیسیوں کے نتیجے میں بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی چیلنجز کا سامنا ہے، اور رواں سال یعنی 2026 کے دوران ایران اور سری لنکا سمیت 9 مختلف ممالک نے بھارتی شہریوں کے لیے اپنی ویزا پالیسیوں میں تبدیلیاں کی ہیں، جس کی وجہ سے بھارتی شہریوں کے لیے بیرون ملک سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔