طلاق کے کاغذات پر دستخط سے قبل شوہر کی جذباتی درخواست پر زوجہ کا فیصلہ تبدیل
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو، خاتون نے رشتہ بچانے کے لیے شوہر کو گلے لگا لیا
طلاق کے کاغذات پر دستخط سے قبل شوہر کی جذباتی درخواست پر زوجہ کا فیصلہ تبدیل
سوشل میڈیا پر ایک ایسی جذباتی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلاق کے کاغذات پر باضابطہ دستخط کرنے سے چند لمحے قبل شوہر نے اپنی اہلیہ سے آخری بار رشتہ بچانے کی درخواست کی۔
رپورٹس کے مطابق شوہر نے خاتون سے گزارش کی کہ وہ اپنے علیحدگی کے فیصلے پر ایک بار پھر غور کریں اور تلخیاں مٹاکر ان کے ازدواجی رشتے کو ایک اور موقع دیں۔ شوہر کی اس جذباتی اپیل پر خاتون کچھ دیر کے لیے تذبذب کا شکار ہوئیں اور رک گئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک خاتون نے اپنا فیصلہ بدلتے ہوئے شوہر کی جانب دوڑ لگائی اور انہیں گرم جوشی کے ساتھ گلے سے لگا لیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض صارفین نے اس جذباتی لمحے کو سچی محبت کی جیت قرار دیا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ ازدواجی تعلقات انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں جنہیں باہمی مشاورت سے سلجھایا جانا چاہیے۔