ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ
بحرین کے فوجی اڈوں پر کارروائی، ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا جواب دیا گیا، ایرانی سپاہ کا مؤقف۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ
تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحرین کے فوجی اڈوں پر کیے گئے ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام کے 2 ریڈار مکمل طور پر تباہ کر دیے ہیں۔
ایرانی سپاہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ کارروائی امریکی ایم کیو ون اور ایم کیو نائن ڈرونز کی جانب سے ایرانی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں عمل میں لائی گئی۔ ایرانی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور ملکی دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔