اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

November 27, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ملاقات ہوئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مضبوط سیاسی تعلقات کو عملی اقتصادی فوائد میں تبدیل کیا جائے گا اور دونوں وزرائے خارجہ نے مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت قریبی رابطے اور تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔