بونڈی بیچ پر جانیں بچانے والے احمد الاحمد کو اعلیٰ ترین آسٹریلوی اعزاز مل گیا
تاریخی کارروائی، گورنر جنرل نے اعلان کیا، 6 ویں شہری بن گئے،
بونڈی بیچ پر جانیں بچانے والے احمد الاحمد کو اعلیٰ ترین آسٹریلوی اعزاز مل گیا
آسٹریلیا میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر مسلح حملہ آور کو قابو کرکے متعدد افراد کی قیمتی جانیں بچانے والے بہادر شہری احمد الاحمد کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز کراس آف ویلر سے نواز دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آسٹریلیا کی گورنر جنرل سیم موسٹن نے 29 نومبر 2026 کو اس اعزاز کا باضابطہ اعلان کیا۔
احمد الاحمد اس معتبر اعزاز کو حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے چھٹے شہری بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ دسمبر 2025 میں سڈنی کے مشہور ساحلی مقام بونڈی بیچ پر ایک یہودی تقریب کے دوران 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس ہولناک واقعے کے دوران احمد الاحمد نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر انتہائی شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک حملہ آور پر پیچھے سے جھپٹ کر اس کی رائفل چھین لی تھی اور اسے زمین پر گرا دیا تھا۔ اس جرات مندانہ کارروائی کے دوران دوسرے حملہ آور کی فائرنگ سے وہ متعدد گولیاں لگنے کے باعث شدید زخمی بھی ہوگئے تھے، تاہم ان کی بروقت کارروائی نے کئی مزید زندگیاں بچا لیں۔