لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، وہ پنجاب سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گی جس کیلئے نایاب علی اپنی کمیونٹی اور اہلِ محلہ کے ساتھ مل کر الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔میڈیا کے مطابق نایاب علی نامی خواجہ سرا 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کے حلقہ این اے 141 اوکاڑہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ جبکہ نایاب علی کا ماننا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے وہ اس نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ وہ تیزاب گردی کا شکار ہوچکیں ہیں تاہم اب مثبت سوچ کے ساتھ نئے جذبے اور امیدیں لے کر انتخابی میدان میں اتری ہیں۔انہوں نے عزم کیا ہے کہ وہ الیکشن جیت کرقوم و ملک کی ترقی اور اپنے علاقے کی خوشحالی کے لیے کام کریں گی اور عوام کی بھرپور خدمت کریں گی۔