کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہاکہ کراچی کے شہری پرامن ہیں اور رہیں گے،لیکن کسی کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائےگی اور پی ٹی آئی کے کسی کارکن کوکچھ ہواتو اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھاکہ حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ نہیں کرسکے، توسڑک پر جلسہ ہوگا۔اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پرامن جماعت ہے، پی ٹی آئی میں نہ تو کوئی صولت مرزا ہے، نہ ہی کوئی عزیر بلوچ، ہم 12 مئی کوامن کی بات کرنےآرہےہیں۔