وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت توانائی کے لیے کابینہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا،اجلاس میں ملک میں بجلی کی طلب اوررسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے شرکا کورمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بجلی کےجاری منصوبوں کی پیش رفت سے کابینہ کمیٹی کوآگاہ کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے جب کہ اس دوران کے الیکٹرک کی نجکاری سے متعلق امور بھی زیر غورآئیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔