اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے پاکستان سے9.4 ارب ڈالر بھارت بھیجے جانے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک نے 2016 میں ہی کہہ دیا تھا کہ اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیںاور ورلڈ بینک نے غلط اندازوں پر رپورٹ تیار کی تھی۔رپورٹ میں1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آنے والوں کو یہاں کا شہری قرار دیا تھاجس کی مکمل تردید کی تھی۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے ستمبر 2016 کے اعلامیے میں بتادیا تھا کہ مالی سال 2015-16 میں پاکستان سے صرف ایک لاکھ 16 ہزار ڈالر کی ترسیلات بھارت بھیجی گئی تھیںاور مالی سال 2016 میں بھارت سے پاکستان 3 لاکھ 29 ہزار ڈالر آئے تھے جبکہ پاکستان سے بھارت درآمدات 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔