جمہوری نظام میں تسلسل سے ادارے مضبوط ہورہے ہیں۔وزیر مملکت

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما اوروزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے وژن2025 پر عمل درآمد کیا جار ہا ہےاور جمہوری نظام میں تسلسل سے ادارے مضبوط ہورہے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہناتھاکہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،نوجوان تکنیکی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے ملک میں وسائل کو بڑھایا جارہا ہے۔