سابق وزیراعظم نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلا ف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، جس میں پیشی کے لئے نوازشریف اور مریم نواز لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز ایئرپورٹ سے احتساب عدالت روانہ ہوگئے ہیں۔ احتساب عدالت میں کیس کی سماعت جج محمد بشیرکی کریں گے۔