پی پی ،پی ٹی آئی کو سانحہ 12مئی کی اب کیسے یاد آئی؟نعیم الرحمٰن

سانحہ 12 مئی کے ذمہ داروں کیساتھ اقتدار میں رہنے والوں کو شہداء کی یاد منانازیب نہیں دیتا

May 10, 2018 · قومی

کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم برسوں ایک دوسرے کے ساتھ شیرو شکر رہی ہیں اور دونوں نے مل کر اقتدار کے مزے لوٹے ہیں ، آج پیپلز پارٹی کو 12مئی کے شہداء کی یاد آرہی ہے ، پی ٹی آئی کو بھی دس سال میں اب سانحہ12مئی یاد آیا ہے ، اصل میں یہ جلسے اقتدار کی جنگ ہیں اور شہر پر قبضہ کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ 50سے زائد افراد کے قاتلوں اور سانحہ 12 مئی کے ذمہ داروں کے ساتھ اقتدار میں رہنے والوں کو شہداء کی یاد منانازیب نہیں دیتا ۔