کوئٹہ: سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت جاری ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق، آئی جی بلوچستان پولیس معظم جاہ انصاری اور ایف سی حکام عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر قانون آغا محمد رضا اور ہزارہ برادری کے عمائدین بھی عدالت پہنچ چکے ہیں۔