شہباز شریف کی فائل فوٹو
شہباز شریف کی فائل فوٹو

شہباز شریف نے نوازشریف کے انٹرویو کوپارٹی پالیسی کیخلاف قراردیدیا

لاہور:مسلم لیگ ن نے مقامی اخبار ”ڈان“میں شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کردیا ۔صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے منسوب ریمارکس پارٹی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے ،رپورٹ میں نواز شریف سے غلط ریمارکس منسوب کیے گئے ۔ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن ڈان میں شائع ہونے والی خبر کو مسترد کرتی ہے ،ریاست اور اس کے تمام ادارے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں متحد کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ پاکستان کا مفاد ذاتی اور سیاسی مفاد سے بالا تر ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ قومی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔