ابوظہبی:ابو ظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں بھی متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا دستر خوان سجایا گیا جہاں 35 ہزا ر سے زائد افراد کے لئے مزیدار افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس افطاری کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے جہاں روز30 سے 35ہزار سے زائد افراد کو افطاری کروائی جاتی ہے۔اس نیک مقصد کے لئے خاص خیمے بھی نصب کئے جاتے ہیں جن میں ٹھنڈی ہوا اور وینٹیلیشن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔افطاری اور کھانے میں چکن چاول،دہی، کھجوریں، ،منرل واٹر اور جوس وغیرہ دیا جاتا ہے جسے لوگوں کو دینے سے پہلے روزانہ محکمہ صحت کا عملہ چیک کرتا ہے۔