سعد رفیق نے پی ٹی آئی کےسودن کے پروگرام کوجھوٹے دعوؤں کا مجموعہ قرار دیدیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا دعویٰ، ایک ارب درخت اور 350 ڈیموں کی مانند سراب ہے، تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کانعرہ لگانے والوں نے کے پی میں اپنا بنایا احتساب کمیشن بھی نہ چلنے دیا، خیبر بینک کی تباہی عمران کے دور میں ہی ہوئی۔سعد رفیق کا کہناتھاکہ عمران کی حکومت میں خیبرپختونخوا پولیو کا گھر بن گیا، صوبائی حکومت نے ڈینگی کا مقابلہ کیے بغیر شکست مان لی جب کہ پشاور کے آدم خور چوہے بھی عمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں۔