اصغر خان کیس میں سابق سیکرٹری دفاع روئیداد خان کو ریکارڈ سمیت طلب

اسلام آباد:اصغر خان کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم پر اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت اس کیس سے متعلقہ تمام افراد کو بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئےآج سابق سیکرٹری دفاع روئیداد خان کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔تحقیقاتی ٹیم نے اصغر خان کیس میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے نواز شریف سمیت اس کیس سے متعلق ہر اس شخص کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اس کیس میں نام آتا ہے۔