ن لیگ چھوڑکر پی ٹی آئی جانے والوں کیخلاف بینرزآویزاں

سرگودھا:مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والی ممبر صوبائی اسمبلی نادیہ عزیز کے خلاف شہر میں بینرز آویزاں کردےئے تاہم انتظامیہ کی مداخلت کے بعدان کو اتار دیا گیا۔ سرگودھا سے واحد ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے چند روز قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد نہ صرف ن لیگ بلکہ پی ٹی آئی کے اندر بھی ان کے مخالف دھڑے متحرک ہو گئے ان کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے گھر کے باہر دھرنا بھی دیا تھا گزشتہ روز شہر بھی ان کی تصویر کے ساتھ لوٹے کی تصویر لگا کر پینا فلیکس لگا دی گئی تھیں۔