کینیڈا، ریسٹورنٹ میں دھماکا، 15 افراد زخمی

ٹورنٹو: کینیڈ کے شہر ٹورنٹو میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو کے مضافاتی علاقے مسی ساگا میں جمعہ کی رات بمبی بھیل نامی بھارتی ریسٹورنٹ میں ہوا۔
حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کینیڈین پولیس کے مطابق دو مشتبہ شخص نےریسٹورنٹ میں داخل ہوکر دھماکا کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں مشتبہ شخص نے کالے رنگ کی ہوڈی پہن رکھی تھی۔
کینیڈین پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات جاری ہے اور دونوں مشتبہ شخص کی تلاش کی جا رہی ہے۔
تاہم اس واقعے کی ذمہ داری کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔