پنجاب کے ملازمین کیلئے50%اسپیشل الاؤنس منظورکردیاگیا

لاہور:وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے پنجاب سول سیکرٹریٹ،گورنر ہاؤس اور وزیر اعلی ہاؤس کے ملازمین کے لئے 50%سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔وزیر اعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے سمری پر دستخط کر کے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کر دی ہے۔پنجاب سول سیکرٹریٹ،گورنر ہاؤس اور وزیر اعلی ہاؤس کے ملازمین کے لئے 50%سپیشل الاؤنس ملازمین کو جنوری 2018سے ملے گا۔ملازمین عرصہ دراز سے مذکورہ الاؤنس کی منظوری کا مطالبہ کر رہے تھے جسےوزیراعلی نے منظور کر لیاہے۔