ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔زرداری

اسلام آباد: آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہیں، جوبھی پارٹی حکومت میں آئے گی اس کے ساتھ ملکر کام کریں گے ، نوا ز شریف ڈبل گیم کھیلتے ہیں ، یہ پہلے بھی گیم کھیلتے تھے اور آج بھی گیم کھیل رہے ہیں پرویز مشر ف کو ملک سے نکالنا میرے لئے بہت ضروری تھا میں مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا ،میں جیل میں تھا اور میاں نواز شریف ججوں کے ساتھ ملکر سازشیں کیا کرتے تھے ، جب بے نظیر بھٹو کٹہرے میں کھڑی ہوتیں تو یہ کیا کرتے تھے ۔