لاہور: پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیئرمین پی آئی اے عرفان الہٰی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بھی اس کی حتمی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کارگو میں اربوں روپے کے فراڈ اور غیر ملکی کارگو کمپنی کو تمام ذاتوں اور قوانین کو بالائے طاق رکھ کر ٹھیکہ دینے کی تحقیقاتی اسٹوری اخبارات نے 3 روز تک شائع کی تھی جس پر چیئرمین پی آئی اے عرفان الہٰی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔