پیر تک نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ طے پاجائیگا۔ محمود الرشید

لاہور: پنجاب میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ پیر تک نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے معاملہ طے پاجائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ ان کی کچھ نئے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے، 2 نام اپوزیشن اور 2 حکومت نے دیے ہیں ، ناموں کے بارے میں اپنی لیڈر شپ سے بات ہوگی، پہلے جو نام چل رہے ہیں یہ نام ان سے ہٹ کر ہیں۔ حکومتی ارکان کے ساتھ پیر کو دوبارہ ملاقات میں معاملہ طے پائے گا۔