کلبھوشن کو بھارت کے حوالے قطعاً نہیں کیا جائے گا۔حکومت پاکستان

اسلام آباد:پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ کلبھوشن یادیو کیس میں جولائی میں جواب جمع کرایا جائے گا لیکن اسے بھارت کے حوالے قطعاً نہیں کیا جائے گا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے، شوپیاں میں بھارتی فوج نے افطار کے بعد کشمیریوں پر فائرکھول دیا، بھارت ناصرف کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے بلکہ لائن آف کنٹرول پر بھی تواتر کے ساتھ اشتعال انگیزی کررہا ہے، بھارت عالمی قوانین کی بھی پاسداری نہیں کررہا۔