بورڈ کے امتحان نہ ہونے کے فیصلے کا اعلان اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا۔فائل فوٹو
بورڈ کے امتحان نہ ہونے کے فیصلے کا اعلان اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا۔فائل فوٹو

کراچی میں ہیٹ ویو کے پیش نظر انٹر امتحانات کے اوقات تبدیل

کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ہیٹ ویو کے پیش نظر انٹر کے امتحانات کے اوقات میں تبدیلی کردی۔انٹر بورڈ سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی پر انٹر کے جاری سالانہ امتحانات کا وقت تبدیلی کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق 29 مئی سے 13جون تک ہونے والے آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے ا متحانات صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے جب کہ 28 مئی کو ہونے والے امتحانات پرانے وقت کے مطابق ہوں گے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث سندھ حکومت الرٹ جاری کرچکی ہے، اس ضمن میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور جگہ جگہ شہری انتظامیہ نے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے کیمپ قائم کر رکھے ہیں۔