عوام 10سالہ لیگی دور ختم ہونے پر نوافل ادا کریں۔پرویز الہی

گجرات:مسلم لیگ ق کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوام ن لیگ کا دس سالہ دور ختم ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں اور عہد کریں کہ آئندہ ان کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہیں دیں گے،نون لیگ کی جانب سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھل گیا ہے ،شہبا زشریف الیکشن میں جانے سے پہلے صاف پانی سمیت 56 کمپنیوں میں کرپشن کا حساب دیں۔