بلاول بھٹو این اے 246 لیاری سے انتخابات میں حصہ لیں گے

کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل آج شروع کردیا گیا ہے.

               
June 4, 2018 · اہم خبریں, قومی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیےکاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے ہیں، بلاول کی طرف سے ان کے وکیل نے کاغذات حاصل کیے۔
تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل آج شروع کردیا گیا ہے، کراچی میں بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کےوکیل نے ان کی طرف سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 246 لیاری سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نامزدگی فارم حاصل کرلیا۔