بھارتی جنگی جنون کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، بھارتی فوج ورکنگ باؤنڈری پرمعصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کچی منڈ گاؤں میں بھارتی گولہ باری کا نشانہ بننے سے ایک خاتون فضلنہ جاں بحق ہوئیں۔جبکہ 5 سالہ بچی نرگس فاطمہ بھی بھارتی فائرنگ سے زخمی ہوئی جسے فوری طور پر سیالکوٹ سی ایم ایچ میں لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ ، شیلنگ سے کچ منڈ، پل بجوان، شونتی ڈیرہ سمیت دیگر علاقوں میں مجوعی طورپر 25 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سیالکوٹ سی ایم ایچ روانہ کردیا گیا۔