صوبہ پنجاب کےشہر چکوال کے نواحی گاؤں ’چتال‘ میں تھانہ صدر کی حدود میں 2شادی شدہ خواتین کو غیر ت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق خواتین کے بھائی نے زبردستی گھر میں گھس کران دونوں پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو شبہ تھا کہ دونوں خواتین کے غیراخلاقی تعلقات ہیں،اس ضمن میں دفعہ 311 اور 302 کے تحت دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔