آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی نگران وزیراعظم ناصر الملک سے ملاقات

اسلام آباد: نگران وزیراعظم ناصرالملک سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔
نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی جو وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جسٹس (ر) ناصرالملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں ملکی سلامتی، پیشہ وارانہ امور اور ملکی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ آرمی چیف کی جانب سے نگران وزیراعظم کو انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔