اسلام آباد :ریحام خان کی لیک شدہ مبینہ کتاب نے پاکستان کے پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈ یا پر تہلکہ برپا کردیا ہے اور اب بات انٹر نیشنل میڈ یا تک پہنچ گئی ہے جبکہ بھارتی میڈ یا بھی اس کتاب کے متن میں دلچسپی دکھا رہا ہے ۔اب اس کتاب سے متعلق نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق ریحام خان نے عمران خان پر شادی سے قبل جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکرپرسن شہزاد اقبال نے ریحام خان کی لیک شدہ مبینہ کتاب سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان سے ایک ملاقات کا تذکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ شادی سے پہلے میری عمران خان سے دوسری ملاقات تھی۔عمران خان نے مجھے شادی سے پہلے اپنے گھر بلایا۔چونکہ یہ ہماری دوسری ملاقات تھی اس لیے میں بہت گھبرائی ہوئی تھی۔اور میں پریشان تھی کہ آخر مجھے عمران خان نے اپنے گھر کیوں بلایا ہے۔اس لیے میں نے احتیاطاً اپنی ایک دوست کو بنی گالا کے باہر رکنے کے لیے کہا۔اور کہا کہ اگر میرے ساتھ کوئی الٹی سیدھی حرکت ہوتی ہے تو میں تمھیں کال کروں گی اورپھر ہم یہاں سے چلیں جائیں گے۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ جب میں بنی گالا پہنچی تو عمران خان نے مجھے واک پر چلنے کے لیے کہا اور میری ہیلز دیکھ کر کیا کہ تمہاری ہیلز بہت اونچی ہیں۔تم ان میں کیسے چلو گی؟۔پھر میں اپنی ہیلز بیگ میں رکھیں اور بیگ سے دوسرے جوتے نکال کر ڈالے۔اس واک کے دوران عمران خان کبھی اپنی سیاست پر باتیں کرتے تھے۔کبھی بچوں کا ذکر کرتے تھے اور کبھی میری تعریفیں کرتے تھے۔
پھر ہم نے کھانا کھایا اور کھانے کے بعد عمران خان نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔میں ڈر گئی اور سوچنے لگ گئی کہ میں یہاں کیوں آئی۔اور میں نے دھکا دے کر عمران خان کو دور کیا۔تو عمران خان نے مجھے کہا میں جانتا ہوں تم اس طرح کی لڑکی نہیں ہوں اس لیے میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔تو میں نے کہا کہ آپ پاگل ہو گئے ہیں میں آپ کو جانتی تک نہیں اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم شادی کر لیں۔