نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکا فیصلہ

اسلام آباد: نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکا فیصلہ کرلیا، نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہاکہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گی۔
واضح رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے، ڈیزل ساڑھے 12 روپے اور مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی ۔