نیپرا نے ملک میں بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:نیپرا نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیتے ہوئے فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ این ٹی ڈی سی کے گرڈ اب بھی اوور لوڈنگ کاشکار ہیں، آئیسکو، لیسکوا ور پیپکو کے صارفین اوولوڈنگ کی زد میں آرہے ہیں، پہلے بھی اس صورتحال پر نوٹس لے چکے ہیں۔
نیپرا اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ این ٹی ڈی سی نے فوری اقدامات نہ کیے تو جولائی اور اگست میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔